2 اپریل 2013 - 19:30

اسرائیلی ذرائع کے مطابق سدیروت شہر میں خطرے کے آلارم بجنے کے بعد دو دھماکے ہوئے ہیں جس کے بعد اسرائیلیوں میں خوف و ہراس پیدا ہوگیا ہے۔

ابنا: سدیروت شہر میں خطرے کے آلارم بجنے کے بعد دو دھماکے ہوئے ہیں جس کے بعد اسرائیلیوں میں خوف و ہراس پیدا ہوگیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سدیروت کے قریب دو دھماکے ہوئے ہیں ۔ بعض ذرائع کے مطابق دو راکٹ غیر آـادی والے علاقہ میں پڑے ہیں جن سے کوئی جانی اور مالی نقصان نہیں ہوا ہے ۔ ادھر اسرائیلی جنگي طیاروں نے بھی نومبر 2012 کے بعد پہلی بار غزہ شہر پر بمباری کی ہے۔ واضح رہے کہ اسرائيلی جیل میں ایک فلسطینی قیدی کی موت کے بعد اسرائيل اور حماس کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے۔...../169